پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کو تیارنہیں، وزیر خارجہ

175

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی صورت استعفا دینےاورسندھ حکومت کی قربانی دینےکوتیارنہیں، اب وہ مناسب وقت کابہانہ بنارہےہیں،استعفوں کیلئےمناسب وقت تو 2023 کا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں تحریک عدم اعتماد لانے پر واضح اختلاف ہے، پیپلزپارٹی کہہ رہی ہے قانون کے مطابق پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لائیں،ہم پارلیمانی روایات کےمطابق مقابلہ کرکےشکست دیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم  امریکی انتظامیہ کے ساتھ امن کی کاوشوں میں شریک رہیں گے،توقع ہےنئی امریکی انتظامیہ اس حوالےسے اپنا موثر کردار ادا کرے گی، امریکی وزیر خارجہ کو میں نے خط لکھ کر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ افغانستان میں تشددمیں کمی چاہتی ہےہم بھی یہی چاہتے ہیں، افغانستان میں قیام امن مشترکہ ذمہ داری ہے سارابوجھ پاکستان پرڈالنا مناسب نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہےہیں، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں،17ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا گیا۔