جماعت اسلامی کا دباؤ؛ ایف 9 پارک گروی رکھنے کی سمری مسترد

422

جماعت اسلامی کا دباؤ کام کر گیا، وفاقی کابینہ نے ایف 9 پارک کی زمین کےبدلےسکوک بانڈزاجراکی سمری مسترد کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں ایف نائن پارک کےعوض سکوک بانڈزاجراکی سمری پربحث ہوئی ، کابینہ نے غور کے بعد ایف 9 پارک کی زمین کےبدلےسکوک بانڈز جاری کرنے کی سمری مسترد کر دی۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ قرض کے لیے قومی املاک گروی نہیں رکھی جائیں گی۔ وزارت خزانہ نے ایف 9 پارک گروی رکھ کر قرض حاصل کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔ سمری  کے مطابق ایف نائن پارک کی زمین کی مالیت 930 ارب روپے  ہے۔

کابینہ میں براڈشیٹ تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی گئی، جسٹس (ر) عظمت سعید انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے، انکوائری کمیشن براڈشیٹ کے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے ردعمل میں کہا تھا کہ اسلام آباد کا قیمتی اثاثہ ایف 9 پارک گروی رکھنا انتہائی احمقانہ اور ظالمانہ اقدام ہوگا ایسی کسی بھی تجویز کی شدت سے مخالفت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کو کوئی فائدہ پہنچانے کی بجائے حکومت الٹا پہلے سے موجود اثاثہ جات سے بھی عوام کو محروم کرنے پر تل گئی ہے۔