حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنے  کی تیار کرلی

210

اسلام آباد: وفاقی  حکومت نے سال کے آغاز میں ہی تیسری بار عوام پر مہنگائی کابوجھ  مزید ڈالنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی  تیاری کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے اضافے اور پیٹرول  پرڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 28 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز ہے۔

 جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا امکان ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 12 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی ہے۔