کوئی بات کرناچاہتا ہےتو مطالبات پورے کرکےآئے، سربراہ پی ڈی ایم

185

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ کوئی بات کرناچاہتا ہےتووہ ہمارے مطالبات پورے کرکےآئے،سینیٹ الیکشن مشترکہ  طور پر لڑنے کی تجویز زیرغور ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کہا ہےعدم اعتماد پر دیگرجماعتوں کو اعتماد میں لے، نوازشریف اور آصف زرداری کا طریقہ کار مختلف ہوسکتا ہے لیکن مقصد ایک ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کررہی، راولپنڈی کی طرف مارچ کرنے کا شوق نہیں لیکن غیرجانبداری دکھائی نہیں دے رہی۔