پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز : مہمان ٹیم 220 پرآل آؤٹ

530

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین  ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت مہمان ٹیم کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 220 رنز بناکر سب کے سب پاویلین لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کی جانب سے جڈین ایلگر نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، جیورج 35 اور فاف ڈیوپلیسی 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹمبا باوما اور وین ڈر ڈاؤسن 17،17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15 اور ایڈن مارکرم نے 13رنز بنائے اور کیشف مہاراج اور انرخ صفر پر پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستانی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ اور وکٹ کیپر رضوان اور اسکیپر بابر اعظم کی بہترین فیلڈنگ کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم مشکلات کا شکار رہی ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 198 کے مجموعی اسکور پر 8 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی، حسن علی اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نعمان علی نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کو یادگار بناتے ہوئے  پہلی دو وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے جنوبی افریقی کپتان ڈی کوک کو 15 رن پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ کروایا جبکہ وہ دوسری وکٹ ڈین ایلگر کی لینے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے دونوں جارح مزاج کھلاڑیوں کو 133 اور 136 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی نے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پاکستان کےخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گِری، ایڈن مارکرم 13 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور دوسری وکٹ 63 رنز پر گِری جب وین ڈر ڈاؤسن 17 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کےخلاف جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ 108 رنز گری ، فاف ڈیوپلیسی 23 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں اور اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بہت خشک ہے  اور لگ رہا ہے گیند بریک ہوگا اور ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے جبکہ کپتان کی جانب سے عمران بٹ اور نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ بھی پیش کی گئی۔

بابر اعظم کا کہناتھا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور ہوم گراؤنڈ پر ماحول میزبان ٹیم کے حق میں ہوتا ہے جبکہ  بڑی ٹیم پاکستان آئی ہے اور بہت پرجوش ہیں اور اچھا کھیل پیش کرینگے البتہ کسی بھی سائیڈ کو آسان نہیں لینا چاہیے۔

یاد رہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آخری بار 2007 میں مدمقابل آئی تھیں جس میں مہمان ٹیم 160 رنز سے سرخرو ہوئی تھی جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوا تھا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

خیال رہے آج  پاکستان کی 11 رکنی ٹیم  میں  عابد علی، عمران بٹ، اظہرعلی، بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، شاہین شاہ، حسن علی، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں اور  پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی عمران بٹ اور نعمان علی ڈیبیو کررہے ہیں۔