اپوزیشن کی پوری ٹیم جلد کلین بولڈہو جائیگی،فردوس عاشق

112

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی پوری ٹیم جلد کلین بولڈہو جائیگی، اپوزیشن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جار ی رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے دو دن میں ن لیگ کی دو اہم وکٹیں اڑادیں ، تحریک انصاف اپوزیشن کی پوری ٹیم کو کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجے گی،اپوزیشن کی پتلی حالت دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کا میچ بھاری مارجن سے جیتے گی۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے بکرا منڈی نہ لگے اسی لئے الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کیا، الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ شاہی خاندان کا خاصہ رہا۔