جسٹس ر عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات بچوں والے ہیں، فواد چوہدری

111

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی  فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات بچوں والے ہیں،عظمت سعید بہترین وکلاء میں سے ایک ہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے نیب کو 75لاکھ ڈالر ادا کیے،افتخار چوہدری کے کہنے پر شہباز شریف کو پیسے واپس کیے گئے،براڈ شیٹ معاملے پر تفصیلی انویسٹی گیشن ہوگئی ہے،انویسٹی گیشن میں کروڑوں نہیں اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف این آر او کے بعد سعودی عرب چلے گئے تھے،مشرف سمیت کسی کو حق نہیں تھا کہ وہ عوام کے پیسے کسی بھی چور کو معاف کرے،عمران خان احتساب کا وعدہ کرکے آئے۔