ایف نائن پارک گروی رکھنے کی سمری، جماعت اسلامی کی مخالفت

1194

اسلام آباد کے ایف نائن پارک کی زمین  گروی رکھوانے کی  سمری  سامنے آگئی جب کہ جماعت اسلامی نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکوک بانڈز کیلئے ایف نائن پارک کو نئے اثاثے کے طور پر گروی رکھنے کی تجویز ہے اور وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے  کابینہ اجلاس میں آج ایف میں پارک کو گروی رکھنے کی منظوری دی جائے گی۔سمری  کے مطابق ایف نائن پارک کی زمین کی مالیت 930 ارب روپے  ہے

سمری میں کراچی ایئرپورٹ کی گروی زمین کی جگہ نیا اثاثہ تجویز کی گئی ہے۔کراچی ایئرپورٹ کو گروی رکھ کر 562 ارب روپے حاصل ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے ردعمل میں کہا ہے کہ اسلام آباد کا قیمتی اثاثہ ایف 9 پارک گروی رکھنا انتہائی احمقانہ اور ظالمانہ اقدام ہوگا ایسی کسی بھی تجویز کی شدت سے مخالفت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کو کوئی فائدہ پہنچانے کی بجائے حکومت الٹا پہلے سے موجود اثاثہ جات سے بھی عوام کو محروم کرنے پر تل گئی ہے۔