یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی نے ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات کا نوٹس لینے کے بعد پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی نے ای یوڈس انفولیب کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے’’انڈیا کرانیکل ویب سائٹ ‘‘ کے معاملے پر تفصیلات کا جائزہ لینے کے لیے ای یو ڈس انفو لیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے بریفنگ لی۔
بریفنگ میں ڈس انفو لیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی کو بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے نفرت انگیز پروپیگنڈےسے آگاہ کیا،بھارتی ادارہ سری واستو اس ویب سائٹ کی نگرانی کررہاتھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ای یو ڈس انفو لیب نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے ایک گھناؤنی سازش کی جارہی ہے، جس کے ذریعے بھارت 15سال سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو غلط مواد کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کر رہا ہے۔