سعودی عرب میں دھماکا، ہوائی اڈے پروازوں کیلیے تاحکم ثانی بند

703

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں زوردار دھماکےکی آواز سنی گئی، ہوائی اڈہ پروازوں کی آمدورفت کے لیے تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ شدہ میزائل دکھا کر بتایا جا رہا ہے کہ ایک میزائل داغا گیا جسے دفاعی فضائی نظام نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

ابھی تک دھماکے کرنے کا الزام حوثی باغیوں پر عائد کیا گیا ہے لیکن باغیوں کی جانب سے بھی کی قسم کا اعترافی بیان سامنے نہیں آیاہے،دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔