رقم کی غیر قانونی منتقلی کیس‘11سال بعد ملزمان کو نوٹس

333

کراچی(نمائندہ جسارت) رقم کی غیرقانونی منتقلی، نیب کی پھرتیاں، ایک عشرے بعد ملزمان کو نوٹس جاری کردیے۔ رقم کیسے اکائونٹ میں منتقل ہوئی؟۔ نیب نے11 سال بعد کال نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ملزم اعجاز کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ملزم اعجاز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے
مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے15 روز میں جواب طلب کرلیا۔ نیب کا الزام تھا کہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری سروسز عامر خورشید کی اہلیہ کے اکاؤنٹ سے رقم منتقل ہوئی، 8 لاکھ 83 ہزار روپے ملزم اعجاز کو ٹرانسفر ہوئے تھے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ11 سال بعد نیب کو انکوائری یاد آئی ہے، ملزم اعجاز پرائیوٹ کنٹریکٹر ہے، نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔