قبضہ کلچر کھوکھر برادران نے متعارف کرایا، فردوس عاشق

353

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاہور میں قبضہ مافیا کلچر کھوکھر برادران نے متعارف کرایا، ن لیگ کے صدر نواز شریف نے ان کی سرپرستی کی، عدالتوں سے انہیں ریلیف ملا، سرکاری سرپرستی میں انہوں نے قبضے کیے، 38 کنال زمین ان سے واگزار کروالی ہے، پنجاب سمیت ملک بھر میں جہاں بھی قبضے کیے سب واگزار کرائیں گے، جلد مزید اہم انکشافات کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کھوکھر برادران نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا، کرپٹ لینڈ مافیا کی دستاویزات ہم نے حاصل کرلی ہیں، بہت سارے سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں، بہت سے اعلیٰ افسران و ملازمین کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ کھوکھر برادران ن لیگ کا چہرہ ہے، ان کے سیاسی جلسے جلوس اور فنڈنگ کھوکھر برادران کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا اگر کوئی فرد قبضہ مافیا میں شامل ہوا تو اس کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔