غیر مقامی افراد کو جاری ڈومیسائل منسوخ کیے جائیں، یوتھ ایکشن کمیٹی

364

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے اجراء کیخلاف یوتھ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ میں دوسرے صوبوں کے ہزاروں طلبہ کو جعلسازی کے ذریعے ڈومیسائل جاری کیے گئے ہیں، غیر مقامی لوگوں کو جاری کیے گئے ڈومیسائل منسوخ کیے جائیں۔