کندھکوٹ میں بے امنی رک نہ سکی،شہری نقدی و قیمتی اشیا سے محروم

162

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) تنگوانی اور پسگردائی مین ہر روز بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتیں رک نہ سکیں، تنگوانی جمال پولیس تھانے کی حدود لاڑو سے اپنے گائوں کیچی باجکانی کی طرف جانے والے رشید باجکانی سے ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ کر تشدد کا نشانہ بنادیا۔ متاثرین کا ٹھل کندھکوٹ انڈس ہائی وے پر احتجاج اور دھرنا۔ ٹائر جلا کر آنے اور جانے والی ٹریفک بند کردی، مسافر پریشان۔ پولیس کے مظاہرین سے مذاکرات۔ ایس ایچ او جمال کو ہٹا کر موٹر سائیکل اور نقدی واپس کرائی جائے، مظاہرین کا مطالبہ۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے آنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کشمور اور شکارپور اضلاع کی سرحد کے قریب ناپر کوٹ تھانے کی حدود سے نامعلوم ڈاکوئوں نے ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کا کچے میں جاری آپریشن کے رد عمل میں ڈاکوؤں نے کرمپور کے علاقے ناپر کوٹ کے مقام سے ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا ہے، ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی کے رہائشی حنیف ملک اور روہڑی کے رہائشی یاسین شیخ کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے ہماری خواتین کو گرفتار کرلیا ہے، انہیں رہا کیا جائے تو مغویوں کو چھوڑ دیں گے، ڈاکوئوں کی فون کال، ڈاکوئوں نے ہمیں ناپر کوٹ کے مکان سے اغوا کرلیا ہے، ایس ایس پی سے اپیل ہے کہ خواتین کو رہا کرکے ہمیں بازیاب کرایا جائے، مغوی حنیف ملک یاسین شیخ کی فون پر گفتگو۔ ایس ایس پی کشمور اور شکارپور سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکوئوں کی خواتین کو چھوڑ کر ہمارے نوجوانوں کو بازیاب کرایا جائے، مغویوں کے ورثاء کا مطالبہ۔ کشمور کے نزدیک سندھ رینجرز اور کسٹم پولیس سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر کارروائی۔ رینجرز اور کسٹم پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 40 ہزار لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا۔ ڈیزل کوئٹہ سے ملتان اسمگل کیا جارہا تھا، ترجمان رینجرز۔ قبضے میں لیے گئے ڈیزل کی مالیت 46 لاکھ روپے ہے، ترجمان رینجرز۔ رینجرز نے ڈیزل اور ٹرک کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔