برادریوں میں معمولی باتوں پر جھگڑے قومی نقصان ہیں،میرنادرمگسی

287

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) پندرہ روز قبل لالو رونک کے گاؤں میاں رتو میں سرکاری زمین پر پیاز کی فصل کاشت کرنے کے معاملے پر سولنگی اور مغیری برادری کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں مغیری برادری کے گل بہار مغیری اور خالد مغیری کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے سولنگی برادری کے سردار اسرار احمد سولنگی نے معززین محمد مرید، میر سہراب، راجہ سولنگی اور حافظ منظور سولنگی نے شہدادکوٹ پہنچ کر پیپلز پارٹی ایم پی اے میر نادر مگسی سے ملاقات کی اور معاملے کے تصفیے میں کردار ادا کرنے کی بات کی جس پر میر نادر مگسی نے مغیری برادری کے معززین میر عزیز اللہ خان مغیری، رئیس خان مغیری اور رئیس عطا اللہ خان مغیری سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔میر نادر مگسی کا کہنا تھا کہ برادریوں میں معمولی باتوں پر جھگڑے قومی نقصان ہیں بہتر تعلیم اور برداشت سے ہی برادریاں ترقی کر سکتی ہیں وہ جتنا ہو سکا امن امان کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔