پریس کلب دھابیجی کے انتخابات، وحید اللہ خان صدرمنتخب

341

دھابیجی (نمائندہ جسارت) پریس کلب دھابیجی کے انتخابات صدر وحید اللہ خان، علی گوہر شاہ بخاری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ پریس کلب دھابیجی کے سالانہ انتخابات سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر ملک محمد عمران اعوان اور پیپلز پارٹی کے رہنما پنھل خان زرداری کی سربراہی میں ہوئے، جس میں اتفاق رائے سے 2021ء کے لیے سرپرست اعلیٰ فضل خان محسود، صدر وحید اللہ خان، سینئر نائب صدر جاوید حسین سومرو، نائب صدر علی گل جوکھیو، جنرل سیکرٹری علی گوہر شاہ بخاری، جوائنٹ سیکرٹری عمران میمن، انفارمیشن سیکرٹری فیض محمد غوری، آفس سیکرٹری غلام محمد سومرو اور فنانس سیکرٹری شاہجہان خان منتخب ہوئے جبکہ ورکنگ کمیٹی کے لیے قاری عبدالسلام تنولی، کامران خان تنولی، پنھوں چانگ، بابر علی جوکھیو اور رفیع اللہ خان منتخب ہوئے۔ اس موقع پر پنھل خان زرداری اور ملک محمد عمران اعوان نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد دی اور اجرک کے تحفے پیش کیے۔