لاڑکانہ، اسپتال میں نومولود کے جاں بحق ہونے پر ورثا کا احتجاج

190

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے لُہر کالونی کے رہائشی پولیس اہلکار راشد حسین مگسی نے اپنے نومولود کو سانس کی تکلیف کے باعث شیخ زید چلڈرن اسپتال داخل کیا، جہاں دوران علاج نومولود دم توڑگیا، ورثا نے ڈاکٹروں اور عملے پر بچے کو آکسیجن فراہم نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار راشد حسین کا کہنا تھا کہ دو روز قبل گھر میں بچے کی پیدا ہوئی، جو سانس کی تکلیف میں مبتلا تھا، جسے شیخ زید چلڈرن اسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرا بیٹا سانس کی تکلیف میں مبتلا تھا، جس کی آکسیجن ختم ہونے کے بعد اسے دوبارہ آکسیجن نہیں دی گئی، جس کے باعث وہ وارڈ میں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے کیخلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔