مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں نامزد شخص کو عہدہ دینا قابل مذمت ہے، علی محمد جمالی

266

دادو (نمائندہ جسارت) میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے الزام میں ملوث رائو طاہر کو آئی جی بلوچستان مقرر کرنے کیخلاف پی پی ش ب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پی پی ش ب کے سینئر رہنما علی محمد جمالی، ہاشم کھوسو، ممتاز کھوسو،ٹائیگر شبیر سولنگی، پیر بخش پنہور، آئی بی کھوسو، شیراز سولنگی سمیت دیگر نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاکر دادو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے قاتلوں کو سزائیں دینے کے بجائے عہدوں پر منتخب کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں نامزد شخصکو سزا دینے کے بجائے عہدہ دے کر آئی جی بلوچستان مقرر کیا گیا ہے جو انصاف کی توہین کی ہے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ رائو طاہر کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔