ترکی نے ہر شعبے میں انقلابی کامیابیاں حاصل کیں‘ صدر اِردوان

370
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اِردوان خارجہ پالیسی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اِردوان کی زیر صدارت خارجہ پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں علاقائی صورت حال خصوصاً مشرقی بحیرہ روم، لیبیا، شام اور نگورنو کاراباخ میں اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اجلاس میں یورپی یونین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے پر غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں ترک صدر نے حکمراں جماعت آق پارٹی کے ساتویں معمول کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے ہر شعبے میں انقلابی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔