نیدرلینڈز: لاک ڈاؤن کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے‘ کئی زخمی

454
ایمسٹرڈیم: نیدر لینڈز میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کیے گئے سخت لاک ڈاؤن کے خلاف شہریوں کے احتجاج کے دوران مشتعل افراد جلاؤ گھیراؤ اور کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) نیدرزلینڈ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے خلاف دوسرے روز بھی شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے جب کہ 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملک میں کورونا کی صورت حال خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔