فوجی عدالتوں میں 16 اپیلیں زیرسماعت ہیں‘ وزارت داخلہ

337

کراچی (آن لائن) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں اس وقت 16 اپیلیں زیرسماعت ہیں جبکہ 30 دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اس دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں نے 108 مجرموں کو موت کی سزا سنائی، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 102 اپیلیں زیر سماعت ہیں جبکہ 2015ء سے اب تک انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 42 ملزمان کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے سے بھی بریفنگ دی گئی، اس دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی کاکہنا تھا کہ 2013 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر 51 دہشت گرد حملے ہوئے، 2014 میں قانون نافذکرنے والے اداروں پردہشت گردوں کے 34 حملے ہوئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید بتایا کہ 2015ء میں 7، 2016ء میں قانون نافذکرنے والے اداروں پردہشت گردوں کے 2 حملے ہوئے جبکہ 2017ء میں قانون نافذکرنے والے اداروں پردہشت گرد کا کوئی حملہ نہیں ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2018 ء میں قانون نافذکرنے والے اداروں پر دہشت گردوں کے 4 حملے ہوئے، اس طرح 2019 میں ایک اور 2020 میں قانون نافذکرنے والے اداروں پردہشت گردوں کے 9 حملے ہوئے۔