بائیڈن انتظامیہ میں ہندوستانیوں کی بھرمار

342

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ میں ہندوستانیوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیڈن انتظامیہ میں 20 بھارتی شامل ہیں۔ ان میں سے 17 بھارتی وائٹ ہائوس کمپلیکس کا حصہ ہوں گے جب کہ تین بھارتی نیشنل سیکورٹی کونسل میں شامل ہیں۔ یہ حقیقت راز نہیں کہ امریکا بھارت کا تزویراتی اتحادی ہے اور وہ بھارت کو چین کے مقابلے پر بڑی قوت بنا کر اُبھارنا چاہتا ہے۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا کسی خاص امریکی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو جوبائیڈن کی انتظامیہ میں 20 بھارتیوں کی موجودگی پاکستان کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ اگرچہ ابھی تک بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان سے متعلق کوئی خاص اقدام نہیں کیا ہے لیکن بائیڈن انتظامیہ میں بھارتیوں کی بھرمار سے پاکستان کے اندیشے بڑھ گئے ہیں۔