فارن فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

310

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس آج طلب۔ اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے درخواست گزار اکبر ایس بابر کو بھی طلب کر لیا گیا۔ گزشتہ اجلاس میں اکبر ایس بابر کے اعتراضات پر کمیٹی نے واک آئوٹ کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ اسکروٹنی کمیٹی تحریک انصاف کے خلاف نومبر 2018ء سے تحقیقات کر رہی ہے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے گزشتہ سماعت کے موقع پر الزام عاید کیا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی درست طریقے سے کام نہیں کر رہی، تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی شفافیت پر تحفظات ہیں، کمیٹی نے 13 اگست کو جعلی دستاویزات ہمارے سامنے رکھیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے 23 اکاؤنٹس ہمارے سامنے کیوں نہیں رکھے جا رہے؟