مریض قیدیوں کیلیے الگ وارڈ نہ بنائے جانے پر سیمی جمالی کو نوٹس

155

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) 11 سال گزرنے کے باوجود جناح اسپتال میں مریض قیدیوں کے لیے الگ وارڈ نا بن سکا، عدالت نے ڈاکٹر سیمی جمالی اور جناح اسپتال انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیے، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت نے 16 اکتوبر 2010ء میں قیدیوں کے جناح اسپتال میں الگ وارڈ بنانے کا حکم دیا تھا، 11 سال گزرنے کے باوجود عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،جناح اسپتال انتظامیہ نے 11 سال میں صرف وارڈ
کی فیزیبلٹی تک کام کیا ہے۔عدالت نے جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی