پاکستان آزاد کشمیر کی حکو مت کو با اختیا ر بنا ئے‘رشید ترابی

105

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد کشمیر اور کنوینر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبد الرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کی حکو مت کو با اختیا ر بنا ئے،بھارت نے20 لاکھ سے زائد ڈومیسائل بنا کر کشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنے کی مذموم کوشش شروع کر دی ہے۔پاکستان فوری طور پر شملہ اور اسلام آباد معاہدہ مسترد کرے، کشمیریوں کے حق مزاحمت جہاد کو بحال کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کی نومنتخب
گورننگ باڈی کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پر یس کلب میں دی ڈیموکریٹس پینل کو ایک بار پھر کلین سوئپ کرنے پر مبارکباد دی اور پریس کلب کے حال ہی میں انتقال کر جانے والے اراکین کے لیے تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی۔انہوں نے کشمیر کی تا زہ صورتحال پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ5 اگست2019ء کی صورتحال کے بعد بھارت نے جو اقدامات کیے ہیں اس کی وجہ سے کشمیریوں کے لیے اپنا تشخص برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔20 لاکھ سے زائد ڈومیسائل، زمینو ں پر قبضہ، بکروال قبائل کی بے دخلی، مسلم ملازمین کی فر اغت ،حریت قائدین کے سا تھ سلوک اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں کشمیریوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔رشید ترابی نے کہا کہ پا کستان بطور فریق اس سلسلے میں اپنا کردارادا کر ے اور فوری طور پر شملہ اور دیگر معاہدوں کو مسترد کرے ،کشمیریوں کے حق مزاحمت جہاد کو بحا ل کر ے اورپاکستان آزاد کشمیر کی حکو مت کو با اختیا ر بنا ئے۔