طالبہ اغوا‘زیادتی کیس‘ ملوث مجرم کو سزائے موت

162

راولپنڈی (اے پی پی) ضلعی عدالت نے ایم ایس سی کی طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں ملوث جوڑے کو سزا سنا دی۔ مجرمان نے ایم ایس سی کی طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی وڈیو بھی بنائی۔ مجرمان کو سزائیں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سنائیں۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم قاسم جہانگیرکو سزائے موت، عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے جبکہ مجرمہ کرن محمود کو عمر قید اور20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں سنائی۔
عدالت نے مجرم قاسم جہانگیر کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت 5 لاکھ روپے جرمانہ، اغوا کے جرم میں عمر قید 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ انسداد الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے جرم میں3 سال قید 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اورمتاثرہ لڑکی کو10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیاگیا جبکہ مجرم کی بیوی کرن محمود کو اغوا کے جرم میں عمرقید 10لاکھ روپے اور انسداد الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے جرم میں3 سال قید10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔