ہچیسن پورٹس پاکستان کاایک بحری جہاز پر TEUs کی ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ

472

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہچیسن پورٹس پاکستان نے ایک بحری جہاز پر TEU کی سب سے زیادہ تعداد ہینڈل کرنے کا ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک یادگار سنگ میل حاصل کیا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک کنٹینر ٹرمینل نے مجموعی طور پر 36.92 گھنٹے میں VOR کی 149.49 موو فی گھنٹہ کے ساتھ 5419 یونٹس پر مشتمل 9334 TEUs کی ہینڈلنگ کی۔ ہچیسن پورٹس پاکستان ملکی معیشت کو نئی منازل تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر اور سربراہ کیپٹن سید راشد جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس سنگ میل کے حصول پر فخر ہے۔