گیس بندش کا اعلان انڈسٹری پر بجلی بن کر گرا ہے‘ محمداسلام

341

کراچی (پ ر) مارچ میں حکومت کی طرف سے گیس بندش کا اعلان انڈسٹری پر بجلی بن کر گرا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے بیروز گاری بڑھے گی برآمدات کو نقصان پہنچے گا ، زرمبادلہ میں اضافے کا خواب چکنا چور ہوجائے گا ،حکومت کی بے تدبیریوں نے پہلے ہی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔گیس کی بندش کے اعلان سے انڈسٹری بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر تباہ ہو کر رہ جائے گا۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت گیس کی بندش کا غیر دانشمندانہ اعلان واپس لے اور صنعتوں کوگیس کی فراہمی بغیر کسی لوڈشیڈنگ کے جاری رکھے، گھریلو سطح پر گیس کی عد م فراہمی سے جو تشویشناک صورتحال پیدا ہوچکی ہے اس کے تدارک کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں۔