دُعا منگی اغواکیس‘وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعامنظور

295

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دعا منگی کیس میں دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی گئی۔ کراچی انسداد دہشتگری عدالت میں دعا منگی اغوا کیس میں گواہ اور مدعی مقدمہ عدالت میں پیش ہوئے ‘دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسکو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آنے کے احکامات دے دیے۔ مقدمہ میں زوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا مقدمہ میں مفرور ملزم آغا منصور اشتہاری ہے دعا منگی کو ملزموں نے ڈیفنس سے اغوا کیا تھا دعا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔