کوروناسے مزید 8 مریض انتقال کرگئے‘وزیراعلیٰ

68

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کرگئے جبکہ854 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور471 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11497 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 854 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 7.4 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 8 مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد3900ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک2653596 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 242053 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 471 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اس طرح صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 219952 ہوگئی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 18201 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17290گھروں میں ، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور899مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 821مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 854 نئے کیسز میں سے579 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 235، ضلع جنوبی 154، ضلع کورنگی67 ، ضلع وسطی 56، ضلع ملیر 36 اورضلع غربی میں سے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد51، شہید بینظیر آباد 37، عمرکوٹ36، ٹھٹھہ 21، سانگھڑ اور گھوٹکی20۔ 20، لاڑکانہ اور شکارپور15۔15، سجاول 12، میرپورخاص10، مٹیاری 6 اور نوشہرو فیروز6۔6، دادواورجیکب آباد 2۔2، کشمور اور ٹنڈوالہیار میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔