فیس میں رعایت نہ دینے پرلیسیم اسکول سے دستاویزی ثبوت طلب

275

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے کلفٹن میں واقع لیسیم اسکول انتظامیہ کو عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور سندھ کووڈ 19ریلیف ایمرجنسی ایکٹ کے تحت فیس میں رعایت نہ دینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکول انتظامیہ سے دستاویزی ثبوت 3دن میں طلب کر لیا ہے۔ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر نہ صرف اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ یا معطل بھی کی جا سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے لیسیم اسکول کلفٹن کراچی کو عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عملدرآمد اور فیسوں کی ری کیلکولیشن کے بعد وصول شدہ زائد فیس واپس کرنے یا آنے والے مہینوں میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور 3 ماہ کی ماہانہ فیس سے زائد وصول کرنے پر ادارے کو ہدایت کی ہے کہ وہ زائد فیس والدین کو فوری واپس کریں۔