بھارتی فوج کے اناڑی پائلٹ کے ہاتھوں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اناڑی پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) معمول کی اڑان پر تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لکھن پور میں گر کر تباہ ہوگیا۔
دفاعی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر معمول کی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس سے دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سینئر پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ کو-پائلٹ کی حالت تشویش ناک ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثہ کیوں کر پیش آیا تاہم تحقیقات شروع کردی گئی۔