“ٹرمپ نے انتخابات کے نتائج تبدیلی کرنے کیلئے دباؤ ڈالا”

345

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ ایوان نمائندگان ارکان نے مواخذے کے آرٹیکل سینیٹ میں پیش کر دیے۔

ارکان نے ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پر الزامات لگائے کہ سابق صدر نے لوگوں کو کانگریس پر حملے پر اکسایا۔ ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کے جھوٹے الزام لگائے۔

ارکان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا کے سیکریٹری کو انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔

ارکان نے مطالبہ کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کو آئندہ الیکشن کے لیے نااہل کیا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی 8 فروری کو ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں دو بار مواخذے کا سامنا کرنا پڑا۔