دنیا کواس وقت صحت عامہ اور معاشی بحران کا سامناہے، عمران خان

328

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا امیر غریب کو بلاتفریق متاثر کررہا ہے جبکہ لاکھوں افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور وبا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام تجارت و ترقی سےمتعلق کانفرنس کے چوتھےسیشن  سے کلیدی  ورچوئل خطاب کررہے تھے  اور خطاب کرتے ہوئے عمران خان  کا کہنا  تھا کہ دنیاکواس وقت صحت عامہ اورمعاشی بحران کاسامناہے جبکہ وبا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لاکھوں افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث ہر شعبہ زندگی متاثر ہے  اور کورونا امیر غریب کو بلاتفریق متاثر کررہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کو وبا کے ساتھ بھوک اور افلاس سے بچانا ہے جبکہ کورونا وبا سے نمٹنے کی ہماری حکمت عملی کامیاب ہوئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وبا سے لاکھوں افراد خطہ غربت سے نیچے چلے گئے جبکہ کورونا سے پسماندہ ممالک اور غریب طبقہ زیادہ متاثرہوا ہے اور دنیا کو اس وقت صحت عامہ اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔

عمران خان کا کلیدی ورچوئل سے خطاب میں کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ترقی یافتہ ممالک میں لگائی جارہی ہے  اور ترقی پذیرممالک کو کورونا ویکسین بلاتعطل فراہم کی جائے  جبکہ عالمی سطح پر ویکسین کی دستیابی میں وقت درکار ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ وزیراعظم کو براڈ شیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ قوامی خزانے کو نقصان  پہنچانے  والا کردار سامنے لائیں گے جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانےوالے خود پھنس چکے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کیس میں دامن صاف ہے اور ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے جبکہ براڈشیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کو (ن) لیگ کی سرپرستی حاصل رہی ہے  اور سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی قبضہ نہیں کرسکتا جبکہ قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں کا قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا اورحکومتی ترجمان قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کریں جبکہ اپوزیشن کی خام خیالی ہے وہ پروپیگنڈا کر کے حقائق چھپالیں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ قوامی خزانے کو نقصان  پہنچانے  والا کردار سامنے لائیں گے اور فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانےوالے خود پھنس چکے ہیں جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمارا دامن صاف ہے اور ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکےہیں اور براڈ شیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات چاہتے ہیں۔