بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ

354

سرینگر: بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سکیورٹی کے نام پر کرفیو جیسی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر مقامات پر چوکیاں قائم کر دی ہیں، جہاں مسافروں اور راہگیروں کو روک کر انکی جامہ تلاشی لی جاتی ہے ۔

بھارتی ریاستی اداروں نے کرفیوجیسی سخت پابندیاں لگاتے ہوئے بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کر دیئے ہیں جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کسان تحریک بھی زور شور کے ساتھ جاری ہے، بھارتی کسانوں نے کل یوم جمہوریہ کی تقریب کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔