وزیر خارجہ کا افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ٹیلی فونک رابطہ

328

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ٹیلی فونک پررابطہ کیا، جس میں پاک افغان وزرائے خارجہ کا باہمی تعلقات ،افغان امن عمل  اورباہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی  نے دوطرفہ معاہدے کا مسودہ جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقے میں بارڈر مارکیٹ کے لیے پر عزم ہیں،پاکستان افغان مسئلے کے پر امن وجامع اور دیر پا حل کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے امریکا طالبان معاہدے پر مشترکہ ذمہ دار ی کے تحت مصالحانہ کردار کیا،بین الافغان مذاکرات افغانستان میں دیر پا امن کے لیے نادر موقع ہے،بین الاافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا خطے میں امن واستحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے افغان ہم منصب سے معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

پاک افغان وزرائے خارجہ نے بھی افغان امن عمل اور امن واستحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق  کیا۔