عثمان بزدار سے ناراض تحریک انصاف کےاراکین کی دھمکیاں

170

وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزاد سے اختلافات کی بنا پر تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے اور پنجاب اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض اراکین وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے نالاں ہیں اور ان سے متعدد بار اپنی ناراضی کا اظہار کر چکے ہیں۔

ان ناراض اراکین  نے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے اور پنجاب اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات پورے نہیں کیے جا رہے، سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے  ابھی تک وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

ناراض رکن خواجہ داوَدسلیمانی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ٰ اپنوں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہم سینیٹ الیکشن میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے اگر مطالبات نہ مانے گئے تو  گروپ پنجاب اسمبلی نشست سے مستعفی ہوجائے گا اور جلد اپنی میٹنگ بلا کر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

خواجہ داوَد سلمانی پی پی 285 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں جب کہ  ناراض اراکین   میں  شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ اورتیمور لالی، ناراض اراکین   میں  شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ اورتیمور لالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان اورگلریز افضل چن ، غضنفر عباس، خواجہ داؤد بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہانی سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔