وزیراعظم نے ملک میں 14 ویں ساﺅتھ ایشین گیمز کی تحریری طور پر اجازت دیدی

639

کراچی (سید وزیر علی قادری): وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں 14ویں ساﺅتھ ایشین گیمز کی تحریری طور پر اجازت دیدی۔

وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اجازت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے وزارت خارجہ اور داخلہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو اقدامات کے لیے خطوط بھجوائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ تحریری اجازت نامہ کے ساتھ ویزا، سیکورٹی سمیت دیگر اقدامات کی درخواست کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ساﺅتھ ایشین گیمز لاہور یا اسلام آباد میں کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔فہمیدہ مرزا جلد لاہور کا دورہ کرکے انفراسٹرکچر کا جائزہ لیں گی۔

ایک اندازے کے مطابق ساﺅتھ ایشین گیمز میں 5 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شرکت کریں گے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے بتایا کہ ساﺅتھ ایشین گیمز پاکستان کے 5 شہروں اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالا، سیالکوٹ اورفیصل آباد میں کرائے جائیں گے، ان گیمز میں 27 کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔