سینیٹ میں پیمرا ترمیمی بل کثرت رائے سے مسترد

685
اپوزیشن ذاتی مفاد کے لیے عمران خان کو بلیک میل کر رہے ہیں، فیصل جاوید خان

اسلام آباد: سینیٹ میں پیمرا ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک کواپوزیشن ارکان نے مخالفت کرتے ہوئے مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں بل پیش کرنے کی تحریک سینیٹر فیصل جاوید نے پیش کی، بل میں کہا گیا تھا کہ ملازم کی جانب سے شکایت ملنے پر پیمرا اس کا ادراک کرے گا۔

بل میں مزید کہا گیا تھا کہ ملازمت کے کنٹریکٹ میں ڈیوٹی اور تنخواہ بھی درج ہوگی،پیمرا شکایت ملنے پر لائسنس رکھنے والے کو طلب کرسکتاہے،پیمرا کنٹریکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر لائسنس معطل یا منسوخ کرسکتاہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اس بل کا میڈیا کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں، میڈیا ورکرز سے ہے، پیمرا ان ملازمین کی شنوائی کرسکے گا، جن کو تنخواہ نہیں دی جارہی، نہیں چاہتا کہ یہ بل مسترد ہو۔

پیمرا ترمیمی بل کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیمرا ملک میں سنسر شپ کا آلہ بن چکا ہے،پیمرا ریاستی ادارہ ہے جسے حریفوں کے خلاف استعمال کیا گیا،میڈیا ورکرز کی آڑ میں پیمرا کو یہ اختیار نہیں دیا جاسکتا۔