جنوبی آفریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی حکمت عملی تیار کرلی، مصباح الحق

406

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی آفریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی حکمت عملی تیار کرلی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پریکٹس کے 4 دن اچھے گزرے اور ہوم سیریز کیلئے بھرپورتیاریاں کررہے ہیں، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ یونس خان بطور بیٹنگ کوچ لیڈ کررہے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ زیادہ کوچز سے کسی کھلاڑی کو کنفیوژن نہیں ہورہی، دورہ نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ بہترنہیں تھی اس لیے فیلڈنگ سمیت بولنگ اور کیچنگ پر توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ہے لیکن ہمارے پاس سیریز سے کم بیک کرنے کا موقع ہے اور امید ہے ٹسیٹ سیریز میں اچھی کارکردگی سے اعتماد بحال کریں گے۔

قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ بیسٹ کامبی نیشن لے کرجاتے ہیں کرکٹ میں کارکردگی دکھانی ہوتی ہے اسی لیے بابرکو بطور کپتان فری ہینڈ دینا چاہیے،کوچنگ اسٹاف، پلیئرز سب ایک یونٹ ہیں اور فیصلے بھی متفقہ ہیں۔