حکمران قومی ڈائیلاگ کے ذریعے ملک کو بحرانوں سے نکالیں، لیاقت بلوچ

348

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکمران قومی ڈائیلاگ کے ذریعے ملک کو بحرانوں سے نکالیں،قومی مفادات اور قومی ترجیحات خاک میں ملادی گئیں ۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی پی  اور مسلم لیگ ن کے دور اقتدار کی ناکامیوں اور عوامی مشکلات کے تسلسل کو عمران خان سرکار نے پوری قوت سے جاری رکھا ہے،مہنگائی اور بے روزگاری میں ناقابل برداشت اضافہ جاری ہے ۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی تحریک اسلام کی حکمرانی کے لیے ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان رابطہ عوام خوش اخلاقی اور دینی انقلابی دعوتی پیغام کے ذریعے حالات کا رخ موڑدیں گے ۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان کو مظلوم عوام کی طاقتور آواز بننا ہے، بلدیاتی اور عام انتخابات میں اسلامی انقلابی منشور اور ترازو نشان پر جماعت اسلامی بھر پور حصہ لے گی، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے لیے عوام بے مثال قومی اتفاق رائے کا اظہار کریں گے ۔