نیشنل اسٹیڈیم میں میچ پریکٹس: روڈز بند ہونے سے عوام پریشان

407

کراچی :نیشنل اسٹیڈیم میں میچ پریکٹس کے باعث شہر قائد کی سڑکوں  پر ٹریفک نے عوام کی زندگی مزید اجیرن کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کے راستے بند ہونے کی وجہ سے چند منٹو کا راستہ کئی کئی گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا، 30جنوری تک متعلقہ روڈیں سیکیورٹی کے باعث بند رہیں گی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہے، تمام شہری بڑی اذیت سے دوچار ہیں، ٹریفک پولیس کا ٹریفک پلان بھی ناکام نظر آتاہے، روڈوں پر تعینات پولیس بھی درست راستہ بتانے سے نالاں نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ میچ پریکٹس کے اوقات میں سیکیورٹی کے پیش نظر حکومت نے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی تمام سڑکیں بلاک کردیں ہیں، جس سے پیدل سوار بھی گزرنے سے قاصرہے۔