جے یو آئی پاکستان کا فضل الرحمن کو نوٹس بھجوانے پر غور

297
عمران خان کی تاریخ تضادات سے بھری ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمن کو پارٹی کا نام استعمال کرنے پر نوٹس بھجوانے پر غور کررہے ہیں،اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرادی ہے۔

حافظ حسین احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہا کہ ہماری جماعت کا نام جمعیت علما اسلام پاکستان ہے، الیکشن کمیشن میں ہماری جماعت اسی نام سے رجسٹرڈ ہے۔

مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن نے 2008 میں کس کی خواہش پر جماعت کا نام جے یو آئی ف رکھا؟  2013 میں فضل الرحمن نے کہا یہی اصل جماعت ہے، الیکشن کمیشن ہماری غلط فہمی کا ازالہ کرے۔

مولانا شیرانی نے مزید کہا کہ پارٹی میں رکنیت سازی کے حوالے سے کسی دستور کو اپنایا نہیں گیا،عوام سے رابطے کے لیے ہر ضلع میں رابطہ مراکز کھولیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں،ان کا کوئی ہدف نہیں اور نہ ہی کوئی مقصد ہے،ہم نے دھرنا اور آزادی مارچ کے وقت ہی کہا تھا کہ جیسے گئے ہیں اسی طرح واپس آئیں گے۔