ایران جوہری معاہدہ: موساد کے چیف جوبائیڈن کے سامنے کیا مطالبات رکھیں گے؟،

293

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو آئندہ ماہ اسرائیل کے موساد چیف یوسی کوہن کو واشنگٹن بھیجیں گے تاکہ وہ ایران کے جوہری معاہدے میں اصلاحات کے حوالے سے اسرائیل کے مطالبات امریکی صدر جو بائیڈن سے طے کریں۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو کے قابل اعتماد اتحادی موساد کے چیف کوہن جوبائیڈن اور سی آئی اے کے چیف سے ملنے والے پہلے سینئر اسرائیلی اہلکار ہوں گے۔

اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی سے ایران کی یورینیم کی افزودگی میں اضافہ ہوگا جس سے اُس کی معیشت مظبوط ہوسکتی ہے۔ چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ کوہن اسرائیل کے مطالبات بائیڈن کے سامنے پیش کریں گے جو یہ ہیں:

1) ایران کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ یورینیم کی افزودگی کو روکے

2) جدید سنٹریفیوژن تکنیک کی تیاری بند کرے اور حزب اللہ کی حمایت بند کرے۔

3) عراق ، شام اور یمن سے ایرانی افواج کو بےدخل کیا جائے۔

4) انٹرنیشنل اٹامک انرجی اجنسی (IAEA) کو ایران کے جوہری پروگرام کے تمام پہلوؤں تک رسائی فراہم کی جائے۔