اسرائیل: بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والی اسرائیلی ٹیچر آسٹریلیا کے حوالے

805

اسرائیلی حکام نے آسٹریلیا میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے 74 الزامات میں مطلوب اسرائیلی خاتون ٹیچر ملکا لیفر کو آسٹریلیا کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چھ سالہ قانونی جنگ کے بعد جس نے آسٹریلیا اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو کشیدہ کردیا تھا، 52 سالہ اسرائیلی ٹیچر کو اسرائیل نے آسٹریلیا کے حوالے کردیا ہے۔

ملکا لیفر کو اسرائیل میں حراست میں رکھا گیا تھا۔ اسرائیل میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا تھا۔

ملکی لیفر پر 2004 اور 2008 کے درمیان آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے یہودی اسکول میں متعدد طلباء کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے جب وہ وہاں بطور استاد ملازم تھیں۔