کل یوم جمہوریہ کی تقریب کا گھیراؤ کریں گے، بھارتی کسان

545

بھارت میں مودی مخالف احتجاج تیسرے مہینے  میں داخل ہوگیا ہے، سراپا احتجاج لاکھوں کسان ٹریکٹر مارچ  نیودہلی کی طرف گامزن ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کسان نئی زرعی اصلاحات کے قوانین کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہے، لاکھوں  بھارتی کسان اپنے حقوق لینے کے لیے کل یوم جمہوریہ کی تقریب کا گھیراؤ کریں گے،کسان احتجاج فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا ہے۔

بھارتی کسان حکومتی تجاویز  پرسپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرچکے ہیں، سکھ کسانوں نے بھی آزاد خالصتان کے نعرے بھی بلند کیے ہوئے ہیں، کسانوں نے 2ہفتے قبل ٹریکٹر مارچ کا اعلان کیا تھا۔

مودی سرکار  نے کسانوں کا جلوس روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رابطہ کیا، لیکن بھارتی چیف جسٹس  بینچ نے اسے پولیس معاملہ قرار دےدیا۔