‘نجی شعبے سے پہلے حکومت ویکسین لے آئے گی’

352

سیکرٹری پارلیمانی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے سے پہلے کورونا ویکسین ملک میں لے آئے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان نے نجی شعبے کو کورونا ویکسین منگوانے کی اجازت دے دی ہے تاکہ پرائیویٹ سیکٹر اپنی ضروریات پوری کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر نے اپنے طور پر ویکسین منگوانے کی درخواست کی تھی جسے حکومت نے منظور کر لیا ہے اور اب نجی شعبہ اپنے طور پر بیرون ملک سے ویکسین منگوا سکتا ہے۔

ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ نجی شعبے نے اپنی ضروریات کے مطابق ویکسین کی طلب کی تھی پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے افراد ، ورکرز کورونا ویکسین لگوائیں گے۔

سیکرٹری پارلیمانی صحت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نجی سیکٹر سے قبل ویکسین لے آئے گی اور عوام کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے تیسری کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے اور پہلی کھیپ رواں ماہ کے آخر میں پہنچنے کی امید ہے۔