ایپکس کمیٹی کے فیصلوں سے ہمیشہ اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں، مراد علی شاہ

628

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایپکس کمیٹی سندھ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطرات اور مجموعی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں سے ہمیشہ اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت 5 ماہ بعد ایپکس کمیٹی سندھ کے اجلاس میں نئے کور کمانڈر، نئے ڈی جی رینجرز کے علاوہ صوبائی وزراء ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پی جی، مختلف اداروں کے صوبائی سربراہاں شریک ہوئے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مختلف اداروں کی جانب سے امن و امان سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کچھ گروپس پڑوسی ملک کی حمایت سے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مانیٹرنگ اور آپس میں کوآرڈینیشن سے حالات کنٹرول میں ہیں۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ کچھ قوم پرست گروپس بھی استعمال ہونے کیلئے ہمیشہ سے تیار ہیں، عسکریت پسند گروہوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلا س میں کہا کہ 2015ء میں ایپکس کمیٹی قائم کی گئی تھی، کمیٹی کے فیصلوں سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں، ہم نے شہر میں امن امان بحال کرنے میں کافی محنت کی ہے۔

مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ امن قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت قربانیاں دی ہیں، اب کافی عرصے بعد یہ میٹنگ ہو رہی ہے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں سندھ میں جرائم خصوصاً کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر غور کیا جائے گا، قومی ایکشن پلان کے 20نکات پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیاجائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ شہر بلکہ صوبے میں امن  امان قائم کرنے میں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

دوسری جانب مختلف اداروں نے امن امان کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کو بریفنگ دی جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کچھ گروپس پڑوسی ملک کی حمایت سے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں اور  کچھ قوم پرست گروپس بھی استعمال ہونے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔

واضح رہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مانیٹرنگ اور آپس میں کوآرڈینیشن سے حالات کنٹرول میں ہیں اور عسکریت پسند گروہوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔