کورونا کی تشخیص کرنے والی ڈیوائس تیار

455

ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی ڈیوائس تیار کرلی جو ابتدا میں ہی وائرس کی تشخیص میں مدد فراہم کرے گی

امریکی ریاست لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ‘بائیوبٹن’ نامی اس ڈیوائس کو پیش کیا گیا جو آغاز میں ہی مریضوں میں وائرس کی تشخیص میں مدد فراہم کرے گی، اپنے حجم کے لحاظ سے انتہائی چھوٹے ڈیوائس کو اسٹیکر کی طرح سینے پر چپکایا جاسکے گا۔

No description available.

اس ڈیوائس کو ‘بائیو انٹیلی سنس’ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ سینے پر لگنے کے بعد یہ ڈیوائس پہننے والے کی دھڑکنوں کی رفتار، جسمانی درجہ حرارت، جسمانی سرگرمیوں، نیند اور سانس کی رفتار کو مسلسل مانیٹر کرے گی۔

اس طرح چند دنوں میں ڈیوائس شہری سے متعلق ڈیٹا جمع کر لے گی اور پھر کورونا علامات سمیت دیگر بیماریوں کی جانچ میں ڈیٹا کام آئے گا، اس ڈیوائس کو بائیو انٹیلی سنس نے امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

البتہ بائیو بٹن ابھی تحقیقی مراحل سے گزر رہی ہے عنقریب اسے استعمال کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔