آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات

430

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل  فیض حمید نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔